کاروار:2؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) عام سڑکوں ، باغات اور جگہوں پر غیر قانونی طورپر مذہبی عمارات تعمیر کئے جانے پر متعلقہ افسران کو فون کے ذریعے جانکاری دی جاتی ہے تو فوری طورپر نکالنے کی کارروائی انجام دئیے جانے کی ڈی سی نے جانکاری دی ۔
اس سلسلے میں پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوامی جگہوں ، سڑکوں ، باغات وغیرہ پر غیر قانونی طورپر کوئی مذہبی عمارات کو نکال باہر کرنے سپریم کورٹ کا حکم ہے، اس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری نے ریاست کے تمام ڈی سی کو ہدایات جاری کی ہیں۔ اسی کے مطابق عوامی جگہوں پر کوئی غیرقانونی مذہبی عمارت مندر، چرچ، مسجد یا گرودوارا وغیرہ تعمیر کئے جاتے ہیں تو اترکنڑا ضلع کے متعلقہ اے سی یا تحصیلدار کو فون کے ذریعے اطلاع دیں یا ای میل کے ذریعے بھی شکایت دینے کی پریس ریلیز میں ڈی سی نے اپیل کی ہے۔